اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ضیا الدین اسپتال میں زیرعلاج دہشت گردوں کے نام سامنے آگئے،سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ رینجرز کے پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم حسین کی سنسنی خیز انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے اپنے اسپتالوں میں کالعدم تنظیموں کے ایسے دہشت گردوں کا رعایتی علاج معالجہ کیا جن کے سرپر حکومت سندھ انعام مقرر کر رکھا تھا کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو جاری کردہ بلوں کی کاپیاں عدالت میں پیش کردی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی ملزم سے پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش کی ۔رپورٹر کے مطابق ملزم نے جے آئی ٹی میں سیاسی جماعتوں ،عسکریت پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو ضیا الدین اسپتال میں علاج معالجہ فراہم کرنے کا اعتراف کیا ۔جے آئی ٹی کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ ، آصف نیازی ، ظفر بلوچ زاہد لاڈلہ، عمر کچھی اور دیگر کا علاج پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل ، ثنیہ ناز اور دیگر سیاسی رہنماوں کی ہدایت پر کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان دہشتگردوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت نے انعام مقرر کررکھا تھااور اسی دوران یہ ملزم ضیا الدین اسپتال سے رعایتی پیسوں میں علاج معالجہ کرارہے تھے ۔زیر علاج دہشتگردوں کے رعایتی علاج کے بل کے نقول اور ملزموں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا جے آئی ٹی کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے 36 نجی کمپنیاں اپنے نام پر منتقل کرائیں جن کے ذریعے 207 مرتبہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم منتقل کی گئی ۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…