نئی دہلی (نیوزڈیسک) عمران خان نے بھارتی ٹی وی پر ہی بھارت کو دن میں تارے دکھادیئے،تہلکہ خیز انٹرویو،کہتے ہیں بھارت کے کہنے پر کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنی باتیں منوا لے اور ہماری کوئی بات نہ مانے۔ اگر بھارت کے پاس کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو دنیا کو دکھائے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنی ہونگے بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ جنرل راحیل پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کشمیر دونوں ممالک میں تنازع کی وجہ ہے اس کے علاوہ دونوں ممالک میں کوئی بڑا ایشو نہیں ۔سابق بھارتی وزیراعظم من موہن نے بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک میں کشمیر سب سے بڑا تنازع ہے۔امید ہے کہ نریندر سنگھ مودی مذاکرات کو آگے بڑھائینگے پاکستان اس کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو دونوں ممالک میں اچھے تعلقات نہیں چاہتے لیکن اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو دونوں ممالک میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔امن ہوگا تو تجارت بھی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جامع مذاکرات میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی نے دہشت گردوں کیخلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔جو بھی دہشت گردی کرے اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔سانحہ اے پی ایس میری زندگی کا سب سے بڑا سانحہ ہے کبھی اس کو نہیں بھول سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے کہنے پر کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنی باتیں منوا لے اور ہماری کوئی بات نہ مانے۔ اگر بھارت کے پاس کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو دنیا کو دکھائے۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ سیریز ہونی چاہئے اس کو سیاست سے دور رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایسے پاکستانی کو نہیں جانتا جس نے مممبئی حملوں پر خوشی کا اظہار کیا ہو۔