جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آگئی تبدیلی۔۔۔خیبرپختونخوا میں ایک اور قابل تحسین اقدام

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) لو آگئی تبدیلی۔۔۔خیبرپختونخوا میں ایک اور قابل تحسین اقدام،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتبدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کا فروغ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے وہ اتوار کے روز یہاں اسلامیہ کالج کے صد سالہ یوتھ فیسٹیول سے خطاب کر رہے تھے فیسٹیول سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اجمل خان نے اس موقع پر اپنے خطبہ استقبالیہ میں اسلامیہ کالج کی تاریخ، کامیابیوں اور سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں طالبان کے چنگل سے آزاد کرانے کے علاوہ کالج کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں اور اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزراءمحمد عاطف خان، شاہ فرمان، امتیاز شاہد قریشی، وزیراعلیٰ کے مشیر اشتیاق ارمڑ ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی، اراکین اسمبلی، اسلامیہ کالج سینئر ایلومنائی کے صدر اور سابق گورنر علی محمد جان اورکزئی، کالج کی فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے یوتھ میلے میں شرکت کی میلے کا اہتمام اسلامیہ کالج کے صدسالہ جشن کی اختتامی تقریب کے طور پر کیا گیا تھا اپنے مختصر خطاب کے آغاز میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اتوار کے روز پاڑہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے تعلیمی شعبے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی صوبائی حکومت تعلیم کے شعبہ کیلئے تمام مطلوبہ مالی وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں 50 نئے ڈگری کالج، جن میں سے بیشتر خواتین کیلئے ہیں، ایک ٹیکنکل یونیورسٹی ، تین دیگر یونیورسٹیاں، دو وومن یونیورسٹیاں اور دو میڈیکل کالج شروع کئے ہیں ، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کالج کے سٹاف کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس کا اعلان بھی کیا ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…