جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

رینجرزکے اختیارات،اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کیا کرے گی؟ سب سامنے آگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رینجرزکے اختیارات،اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کیا کرے گی؟ سب سامنے آگیا، پیپلزپارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کے معاملے پرمختلف آپشنزاستعمال کرنے کا عندیہ دینے کے بعد اپنی سیاسی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔اس حکمت عملی میں طے کیاگیا ہے کہ اس معاملے پروفاق نے ممکنہ طور پرصوبے میں گورنرراج یا ایمرجنسی لگانے سمیت دیگرآپشنز میں کسی ایک کوبھی کو استعمال کیا توپھروفاقی حکومت کے کسی بھی ممکنہ اقدام کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اوراس حوالے سے پارٹی کی قانونی ٹیم فوری طور پرعدالت سے رجوع کرے گی ۔پیپلز پارٹی اس معاملے پر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا آخری آپشن مرکزی قیادت کی منظوری سے استعمال کرسکتی ہے۔پیپلز پارٹی کے انتہائی باخبرذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت رینجرزکے اختیارات کے معاملے پر وفاقی وزرا چوہدری نثار علی خان اور دیگر کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے اوران بیانات پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔جن میں وفاقی وزیرداخلہ نے مختلف آپشنز استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔پارٹی قیادت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وفاق کی سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت پر پارلیمانی جماعتوں کواعتمادلیں اوراگر ضرورت پڑتی ہے تو پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلوایا جائے۔سیاسی حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں وفاق کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے بھی دیے جائیں گے۔اس احتجاج میں تحریک انصاف ،جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی جائے گی۔اس معاملے پر پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔دبئی میں موجود پارٹی کی قیادت وفاقی حکومت کی پارٹی اور سندھ حکومت کے حوالے سے بیانات اور پالیسیوں کا جائزہ لے رہی ہے اور مرکزی قیادت کی ہدایت پرملک میں موجود قیادت وفاقی حکومت کے خلاف آپشن کواستعمال کرے گی ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…