لاہور(نیوزڈیسک)سردار ایاز صادق کے صبر کا پیمانہ لبریز، تحریک انصاف کی زبان بول پڑے،الیکشن کمیشن کے بارے بیان پر اعلیٰ قیادت ششدر،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نا اہل ہے ،ایک دفعہ میں الیکشن کمیشن کی نااہلی کی مار کھا چکا ہوں اب خود اپنی نااہلی کی مار کھائے گا،اسے پیار کی نہیں دھمکیوں کی زبان سمجھ آتی ہے ، الیکشن کمیشن نے ہمیں بلائے اور سنے بغیر سماعت کی اور کیس ٹربیونل کو بھجوا دیا اسے بد نیتی نہ کہوں تو اور کیا کہوں ،الیکشن کمیشن دو پیراگراف کا خط لکھنے کے قابل نہیں ، انہیں انگریزی نہیں آتی تومیں انہیں سروس فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہوں ،تحریک انصاف نے پھر رونا دھونا شروع کر دیا ہے ،چور راستے سے آنے کی کوشش کرنے والی جماعت نے چور دروازہ استعمال کیا اور الیکشن کمیشن نے انہیں سہولت فراہم کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سمن آباد میں ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں ہوا لیکن پی ٹی آئی نے اےک بار پھر دھاندلی کا رونا رونا شروع کردےا ۔ 2105کے انتخاب میںپوری دنےا نے دےکھا کہ دھاندلی کاشو مچانے والی جماعت کوشکست ہوئی ۔ ہم پاکستان کاجب خان صاحب صرف اپنی ذات کا سوچتے ہےں ،خدارا اس طرح سوچنا بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن کمےشن نے اپنے خلاف مقدمہ الےکشن ٹربےونل کو بھےج دےا ہے اگر الےکشن کمےشن کے پاس وکےل نہےںتو وکےل دےنے کو تےار ہوں ۔جب درخواست آئی تو ہمیںکیوں نہیں بلایا گیا،ہمیں بلائے اورسنے بغیر یکطرفہ فیصلہ کر کے اسے الیکشن ٹربیونل کو بھجوا دیا گیا اسے بدنےتی نہ کہوں تو اورکےا کہوں ، الےکشن کمےشن کو کس نے ےکطرفہ فےصلہ کرنے کاحق دےا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پھر رونا دھونا شروع کر دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مدد فراہم کی ہے۔انہوںنے میڈیا کو الیکشن کمیشن کی طرف سے2013ءکے عام انتخابات کو ضمنی انتخاب ظاہر کرنے کا خط دکھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نا اہل ہے ، اسے 2015اور 2013کے درمیان فرق تک کا پتہ نہیں، انہیں اتنا معلوم نہیں کہ عام انتخابات اور ضمنی انتخاب میں فرق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو پیراگراف کا خط لکھنے کے قابل نہیں ، انہیں انگریزی نہیں آتی تومیں انہیں سیکٹریل سروس فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہوں ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کوئی خطرہ محسوس نہیں کر رہا بلکہ اپنا حق مانگ رہا ہوں، ابھی سوچوں گا کہ الیکشن ٹربیونل کے 22دسمبر کے نوٹس پر پیش ہونا ہے یا نہیں۔پی ٹی آئی کی انتخابی عذر داری یہ کہتی ہے کہ میں نے ووٹ منتقل کرائے ،انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ”میں عوام کو سہولت دینا چاہتا ہو ں کہ اگر کسی کو پورے پاکستان میں کہیں بھی ووٹ منتقل کرانے ہوں تو سردار ایاز صادق سے رابطہ کریں میں کرا دوں گا “۔ایک دفعہ میں الیکشن کمیشن کی نا اہلی کی مار کھا چکا ہوں لیکن اب وہ خود اپنی نا اہلی کی مار کھائے گا۔ انہوں نے آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کے واقعہ کو تاریخ کا بد ترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ نے قوم کے مستقبل کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ اسی کی بدولت آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ،پاکستان نے دہشتگردوں سے مذاکرات کی بجائے پہلی مرتبہ آپریشن شروع کیا ۔ شہدائے پشاور کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اس پر گفتگوکرائیں گے۔انہوںنے بتاےا کہ 5کنال کے رقبے پر 20کروڑ کی لاگت سے 25بےڈ کا ہسپتال قائم کےا گےا ہے اسٹےٹ آف دی آرٹ ہسپتال مےں اےمرجنسی ، گائنی اور پےڈےاٹرکس کی سہولےات فراہم کی گئی ہےں ۔ ڈاکٹر زاپنی پوسٹ پر آچکے ہےں اور آج صبح سے کام شروع کردےا جائے گا ۔