لاہور(آئی این پی) برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کے دوران وزیر اعلی شہباز شریف کی ان تھک محنت اور کام کرنے کی غیرمعمولی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کے عوام کی خلوص نیت سے دن رات خدمت کررہے ہیں اوربلاشہ پنجاب مےں آپ نے عوام کی خدمت کے نئے رےکارڈ قائم کےے ہےںجس کا اعتراف ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی شہباز شر یف کی قیادت میں حکومت نے وسائل کارخ عوام کی فلاح کی طرف موڑ رکھا ہے اور وسائل کے فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے درست اورشفاف استعمال کاکریڈٹ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کوجاتاہے ۔ برطانوی ہائی کمشنرنے کہا کہ برطانےہ مےں بھی آپ کو اےک انتھک محنتی اورپرخلوص لےڈر کے طورپر جانا جاتا ہے ۔