اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کا بیرونی قرضہ اگلے چار برسوں میں ریکارڈ 90 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ملک کو بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 20 ارب ڈالر سالانہ درکار ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضہ جات کے اعداد و شمار معروف ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اکٹھے کئے ہیں ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار آئی ایم ایف کی جانب سے کی گئی پیشگوئی سے 14 ارب ڈالر زیادہ ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پاشا کے اعداد و شمار سرکاری ڈیٹا پر مبنی ہیں 14 ارب ڈالر کا فرق ان غیر ملکی قرضوں کے حوالے سے ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں لگیں گے حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے قرضوں کو مجموعی سرکاری قرضوں میں شامل نہیں کر رہی ۔ وزارت خزانہ کے قرضہ آفیس کے ڈی جی احتشام راشد کا کہنا ہے کہ سردست ہمارے پاس ان قرضوں کی تفصیلات نہیں ہیں جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی تفصیلات دستیاب ہوتی ہیں تو ان کا آفس تمام قرضوں کی نئی حکمت عملی طے کرے گا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں راہداری منصوبے کے لئے انتہائی سپورٹ ہے تاہم اس گیم چینجر منصوبے کے لئے ملک کے لئے بڑے مالیاتی مضمرات ہیں تاکہ قرضوں کے بہتر انتظام کو اجاگر کیا جا سکے ۔ڈاکٹر پاشا کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک ہفتے پہلے اسٹیٹ بنک کے گورنر اشرف بسرا نے ریمارکس دیئے تھے کہ قرضوں اور راہداری منصوبوں کے حوالے سے مزید تفصیلات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے حکومت پر مزید شفافیت پر زور دیا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ بجٹ خسارہ مشینری کی درآمد اور راہداری منصوبوں کے پلانٹ باعث وسیع ہو جائے گا ۔ سابق پرنسپل اکنامکس ایڈوائزر ثاقب شیرانی کا کہنا ہے کہ حکومت قرضوں کے اعداد و شمار سے کھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے قرضوں اور جی ڈی پی کی نسبت غیر متعلقہ ہو چکی ہے کیونکہ ملک قرضوں کی واپس ادائیگی کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ کیونکہ موجودہ قرضوں اور جی ڈی پی کی شرح 65 فیصد کی شرح پر ہے ۔ ڈاکٹر پاشا کا کہنا ہے کہ 2018-19 کے بعد قرضوں اور ریونیو کی شرح 750 فیصد سے زائد ہو جائے گی ۔مشہور ماہری معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک ایسا قانون ہونا چاہئے جس کے ذریعے حکومت کسی بھی غیر ملکی حکومت سے ڈیل کرتے وقت پارلیمنٹ کی منظوری لے ۔
پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔!!!سابق وزیر خزانہ نے بھانڈا پھوڑ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































