اسلام آباد (آئی این پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015ءمیں سیلاب کی وجہ سے 238 افراد جاں بحق اور 232 زخمی ہوئے 11390 مکانات کو نقصان پہنچا‘ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ہوا 109 افراد جاں بحق اور 148 زخمی 4799 مکانات کو نقصان پہنچا‘ پنجاب میں 58 افراد جاں بحق 11زخمی ہوئے اور 3770 مکانات سیلاب سے تباہ ہوئے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تحریری دستاویز کے مطابق 2015 میں سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے جن میں صوبہ سندھ میں سیلاب سے نقصان نہیں ہوا جبکہ بلوچستان میں سیلاب سے 16 اموات ہوئیں اور 34افراد زخمی ہوئے اور 1176 مکانات کو نقصان پہنچا گلگت بلتستان ممیں جاں بحق افراد کی تعداد دس زخممی ہونے والے اکیس افراد شامل ہیں اور 812 مکانات کو نقصان پہنچا آزاد جموں وکشمیر میں اموات 26 جبکہ زخمی افراد کی تعداد 5 اور 408 مکانات کو نقصان پہنچا وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں 19 افراد سیلاب سے جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوئے 425 مکانات تباہ ہوئے۔