واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلیفورنیا فائرنگ واقعے کے ملزمان تاشفین ملک یا رضوان میں سے کوئی ایک یادونوں ہی کسی غیر ملکی دہشت گرد سے رابطے میں تھے۔ تاشفین ملک کی امر یکہ آنے سے قبل 3طرح کی اسکرینگز ہوئی۔کیلیفورنیا کے شہر سان برناڈینو میں دہشت گردی کے واقعے کی چھان بین جاری ہے۔علاقے کی جھیل سے بعض مشتبہ چیزیں برآمدکی گئی ہیں جنکامبینہ طورپرتعلق اس جوڑے سے ہے۔امریکی اہلکاروں کیحوالیسے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاشفین ملک یا اس کا شوہر رضوان،بیرون ملک دہشت گرد سے رابطے میں تھے۔امریکی اخبارکیمطابق اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تاشفین نے کئی برس پہلے انٹرنیٹ پرایک ایسی عبارت لکھی تھی جس کیباریمیں امریکی حکام پہلے جانتے توممکنہ طورپرتاشفین کوویزاہی جاری نہ کیاجاتا۔تاہم امیگریشن کے موقع پر ملزمہ کے سو شل میڈیااکاؤ نٹ کا جائزہ نہیں لیاگیا۔امریکی اخبار ہی کو انٹرویو میں تاشفین ملک کی بہن فہدہ ملک نے کہا ہے کہ تاشفین انتہا پسند نہیں تھی۔وہ اسے سب سے زیادہ جانتی ہے،تاشفین ملک کے عسکریت پسندوں سے کوئی روابط نہیں تھے۔