شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد کے قریب حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا تو انہوں نے فائر نگ کردی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔