کراچی(نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے رینجرز کی حمایت میں کل سے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے رینجرز کی حمایت میں کل سے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ ذوالفقار مرزا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ آرٹیکل 145 کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات دے۔ ذوالفقار مرزا نے مزید انکشاف کیا ہے پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں۔