کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے 10گاڑیوں کی مدد سے 2گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں موجود گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم ابتدائی طور پر فائر ٹینڈر کی 5 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف رہیں۔ آگ کی شدد کے باعث مزید 2 فائربرگیڈ، 2اسنارکل اور 1واٹر باوز طلب کیا گیا جس کی مدد سے 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیںہوئی ہیں اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں