اٹک(نیوز ڈیسک)پاکستان میں حکومت مخالف جماعت تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر اوررکن پنجاب اسمبلی اعجاز حسین نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔مستعفی ہونیوالے پی ٹی آئی رہنما نے اس بات کا اعلان مشرقی صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں اپنی رہائش گاہ پر کیا۔انہوں نے اپنے استعفے کی وجہ نجی مصروفیات بیان کی ہیں۔اعجاز حسین کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے آرگنائزر چوہدری سرور کو بھجوا دیا ہے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ملک سہیل خان کمڑیال ، احمد اکبر ، سردار محمدعلی ، پیر عباس محی الدین ،کرنل ملک محمد انور ، ڈپٹی کنویزاٹک چوہدری عابد بھی موجودتھے ۔