ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کیلی فورنیا حملہ،چوہدری نثار امریکی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں برس پڑے

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیلی فورنیا حملہ،چوہدری نثار امریکی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں برس پڑے،وزیرداخلہ نے کیلی فورنیا میں فائرنگ کے حالیہ واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کواس واقعہ پر دکھ ہے انہوں نے کہاکہ انتہاپسندی کسی ایک خطے یاعلاقے کامسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عدم برداشت ،انتہاپسندی اوراسلاموفوبیا کی حالیہ لہر کیخلاف ملکراقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رہنماﺅں کو عوام میں بیانات دیتے ہوئے تحمل کامظاہرہ کرناچاہیے اورایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کسی دوسرے مذہبی برادری کے جذبات مجروح ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بعض ممالک کے ریاستی سطح پرکئے جانیوالے اقدامات پربھی نظررکھنی چاہیے جن کے ذریعے مخصوص گروپوں اورافرادکونشانہ بنایاجاتا ہے انہوں نے کہاکہ نفرت یابدلے کی آگ سے صرف عدم اتفاق پیدا ہوتاہے،وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ امریکہ اورپاکستان خطے میں امن واستحکام اورسماجی واقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ عدم برداشت اورانتہاپسندی کیخلاف بھی ملکرکام کریں۔وہ جمعرات کو یہاں امریکی نائب وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔وفد میں امریکی سفیرڈیوڈایم ہیل، پاکستان اورافغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن، ایس آر اے پی کے ڈپٹی پرنسپل لارل ملر، یو ایس ایڈپاکستان کے ڈائریکٹرجان گرورکی اوردیگرحکام شامل تھے۔ملاقات کے دورا ن علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ علاقائی امن وترقی کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے کامیاب انعقاد سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان نہ صرف افغانستان میں امن وسلامتی اورترقی میں مخلص ہے بلکہ وہ پورے خطے کیلئے کام کررہا ہے انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اوراس کی عوام کے اقدامات کوبھی سراہا اورپاک بھارت مذاکراتی عمل کی بحالی کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ۔ امریکی نائب وزیرخارجہ نے انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے وزیرداخلہ کے اقدامات کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ بین الاقوامی این جی اوز کے بارے میں نئی پالیسی سے ان کے کام میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی بلکہ سہولت ملے گی انہوں نے اس حوالے سے حکومت کوا پنے تعاون کا یقین دلایا وزیرداخلہ نے عوامی رابطوں ،پارلیمانی وفود کے تبادلے اورمیڈیا کی سطح پرتعاون بڑھانے پربھی زوردیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…