کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے ساحلی علاقوں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2جبکہ اس کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی ۔زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز بھی محسوس کیے گئے تھے ۔بدھ کو آنے والے زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی تھی ۔زلزلہ آنے کے بعد لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے ۔