اسلام آباد (نیوزڈیسک) این اے 154، تیاریاں مکمل،تحریک انصاف کیلئے خوشی کی خبر،اہم مطالبہ منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 23 دسمبر کو این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کے لیے فوج تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ،جوان پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پہرہ دیں گے۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہو گی ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی جوان اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ امن وامان کو کنٹرول رکھنے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔