کراچی (نیوزڈیسک)کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی سندھ اور کور کمانڈر کراچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔