اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ اگر سندھ میں مجرمان کی گرفتاریوں میں سیاسی مداخلت ہوتو گورنر راج لگا دینا چاہئے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر سندھ میں مجرمان کی گرفتاریوں میں سیاسی مداخلت بند نہ ہوتو سندھ میں گورنر راج لگا دینا چاہیے۔واضح رہے کہ موجودہ صورتحال میں اگروفاقی حکومت سندھ میں گورنرراج لگانے کے لئے کوئی فیصلہ کرتی ہے تواس کے لئے یہ اقدام کسی امتحان سے کم نہ ہوگا۔