کراچی(نیوزڈیسک)کرپشن کیس میں گرفتارپیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ ،اختیارات کے ناجائز استعمال ،اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج کرنے کے مقدمات میں آج(جمعہ) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعاصم کونیب ان الزامات میں گرفتارکرسکتاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعاصم کے ریمانڈ پرلینے کی درخواست جمعہ کوعدالت میں کی جائے گی اوران کونیب اپنی تحویل میں لے لےگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کوتفتیش میں عدم ثبوت پررہائی ملنے کاامکان ہے ۔ڈاکٹرعاصم کاخصوصی عدالت نے 90دن کاریمانڈدیاتھاجس کے بعد اب نیب پھرسے ان سے تفتیش کے لئے ڈاکٹرعاصم کاریمانڈحاصل کرے گا۔۔