اسلام آباد(نیوزڈیسک)کہاتھا ۔۔ اب ایسا نہیں کرنا۔۔۔ پاکستان کے ردعمل پر برطانیہ بھی دنگ، پاکستان ڈٹ گیا، یونان کے بعد برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے چھ افراد بھی اسی فلائٹ سے واپس بھیج دئیے گئے۔ وزارت داخلہ کا مو¿قف یہ ہے کہ بغیر ثبوت کسی شہری کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام افراد کو بغیر کسی شناخت اور سفری دستاویزات کے برطانیہ سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لایا گیا۔ مسافروں کے پاس پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈز سمیت کوئی دستاویز موجود نہیں تھیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی دو ٹوک ہدایت کی روشنی میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے وضع شدہ طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے نے واضح کیا کہ بغیر دستاویزات دنیا کے کسی بھی کونے سے کوئی مسافر آئے، اسے انٹری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔