ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے جیالوں کو صدمہ،ایک اور اہم رہنما کا انتقال

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے جیالوں کو صدمہ،ایک اور اہم رہنما انتقال کرگئے،پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمود بدھ کے روز راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے رہنما قاضی سلطان محمود کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قاضی سلطان محمود پارٹی کے ا ہم رہنما تھے جنہوں نے ساری زندگی انتہائی خلوص اور جذبے کے ساتھ پارٹی کی خدمت کی۔ جنرل ضیاالحق کی ڈکٹیٹرشپ کے دور میں ان پر شدید تشدد روا رکھا گیا۔ کئی سالوں تک جیل میں رکھا گیا لیکن انہوں نے جمہوریت کی جدوجہد کرنے سے پس وپیش نہیں کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ پارٹی اور ان کے دوست و احباب طویل عرصے تک انہیں یاد رکھیں گے اور ان کی کمی محسوس کرتے رہیں گے۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ قاضی سلطان محمود کو ان کے آبائی گاﺅں پنڈ ملکاں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ، سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر، پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ، قمر زمان کائرہ، سابق چیئرمین سینیٹر نیرحسین بخاری، سینیٹر سعید غنی، غلام مرتضی ستی، زمرد خان، عامر فدا پراچہ، سابق جسٹس امجد قریشی اور ابراررضوی سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پولیٹکل سیکریٹری فوزیہ حبیب اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کی طرف سے مرحوم قاضی سلطان محمود کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…