اسلام آباد (نیوزڈیسک)بھارت میں سابق کور کمانڈراور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ کے نام کی گونج، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے بھی رہا نہ گیا اور بے ساختہ ان کے منہ سے نکل پڑا”جی ان کا بہت ذکر سنا ہے“پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کی صاحبزادہ مریم نواز شریف نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا وزیر اعظم ہاﺅس میں خیر مقدم کیا ۔بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاو¿س پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھارتی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اعزاز سید اور مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ موجود تھے۔وفود کی سطح پر ہونے والی باقاعدہ بات چیت سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپنے وفد کا تعارف کروایا۔ نواز شریف نے جب مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا تعارف کروایا تو بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ جی ان کا بہت ذکر سنا ہے۔