اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیراعلی سندھ نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے ان سے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ چوہدری نثارعلی خان کاان سے رینجرز کی تعیناتی کے بارے میں کوئی رابطہ نہیں ہواہے ۔جبکہ اسے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ سے درخواست کی ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ سندھ اسمبلی میں نہ لے جایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران وزیر داخلہ نے وزیراعلی سندھ سے درخواست کی کہ سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ سندھ اسمبلی میں نہ لے جایا جائے۔ اگر رینجرز کے حوالے سے کوئی تحفظات ہیں تو انہیں براہ راست رابطہ کرکے بتایا جائے۔ اس معاملے کو سندھ اسمبلی میں لے جانے سے عوام میں کراچی آپریشن سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔