کراچی (نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے بعد کا کراچی کیسا ہوگا؟ میئر کراچی کون ہوگا؟ ایم کیوایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل او روسیم اختر رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔متحدہ کے تینوں رہنمالندن رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی کی صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا، اجلاس میں میئر کراچی کے لیے حتمی نام پر بھی غور کیا جائے گا۔روانگی سے قبل ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ کراچی کا میئر مضبوط اور بااختیار ہونا چاہیے۔ میئر کراچی کو پختونخوا میں میئر کی طرز کے اختیارات حاصل ہونے چاہئیں۔