اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک بھارت تعلقات سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی طرف سے بھارت جانے کیلئے ویزہ کی درخواست دی گئی ہے ، عمران خان ایک روزہ دورے پر بھارت جائیں گے جہاں وہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔