جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

انٹرا پارٹی انتخابات، تحریک انصاف میں وہ ہوگیاجوعمران خان نے سوچابھی نہ تھا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے اعلان کے بعد پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے جوڑ توڑ شروع کر دیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز لاہور، گوجوانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، قصور، شیخوپورہ سمیت پنجاب بھر سے تعلقات رکھنے والے کارکنوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما میاں محمودالرشید سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکی ہر طرح کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جومسلسل دوسری مرتبہ اپنی جماعت میں انتخابات کرانے جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں انتخابات کرانے کے اعلان نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ عمران خان نہ صرف ملک بلکہ اپنی جماعت میں بھی حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔ محمود الرشےد نے مزےد کہاکہ کارکنان پارٹی انتخابات کی تیاری کریں اور ممبر سازی مہم کے سلسلے میں گلی محلوں کی سطح پر کیمپ لگائیں۔ دریں اثناءملتان روڈ کے تاجروں سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ خادم اعلی© پنجاب صوبے کے عوام کے حال پر رحم کھائیں یہاں ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث غریب مریض مر رہے ہیں ، لیکن حکومت پنجاب تمام فنڈز اورنج ٹرین منصوبے پر خرچ کرنے جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی تعمیروترقی کی حامی ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو تعلیم، صحت، صاف پانی ، انصاف کی فراہمی کی بجائے تمام وسائل صرف سڑکوں پر لگادیئے جائیں۔ اورنج ٹرین منصوبے کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ کسی تاجر اور ملتان روڈ پر بسنے والے شہریوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…