ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

لودھراں ضمنی الیکشن،ن لیگ کاتحریک انصاف کوبڑاجھٹکا،اہم رہنماءکابڑااعلان

datetime 9  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،126 دنوں تک قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کے پاس اب بھی موقع ہے کہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتے ہوئے مثبت ایجنڈے کا ساتھ دیں ،23 دسمبر کو لودھراں میں این اے 154- کے الیکشن کا نتیجہ بھی دیگر ضمنی نتائج سے مختلف نہیں ہو گا اور جیت انشا ءاللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس ویژن کی ہو گی جس کا مقصد پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنا ہے ۔ حمزہ شہباز نے لودھراں میں تحریک انصاف کے مختلف رہنما¶ں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 20 کروڑ غیور پاکستانیوں کا ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے ۔البتہ ہم بھارت سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قوم عمران خان سے سوال کرتی ہے کہ وہ ایسے شخص کے جہاز میں کیوں سفر کرتے ہیں جس نے مشرف دور میں کروڑوں روپے کا بینکوں سے قرضہ معاف کرایا ۔نئے پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کا علیم خان اور جہانگیر ترین جیسے لوگوں کو ضمنی الیکشن میں نامزد کرنا عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہے۔حمزہ شہباز نے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مصروف دن گزارا اور پارٹی کے ضلعی صدر امین طاہر غوری ، سلمان منگلا کی رہائش گاہوں پر معززین علاقہ اور تاجروں ،صنعتکاروں ،کسانوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں ۔جنہوں نے 23 دسمبر کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے بھی حمزہ شہباز سے لودھراں میں ملاقات کے دوران این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔سینیٹر سعود مجید ،ایم این اے عبدالرحمن کانجو ،این اے 154 سے پارٹی امیدوار محمد صدیق خان بلوچ ، پی پی 210 سے سابق امیدوار رانا محمد اسلم اور پارٹی رہنما¶ں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی جبکہ پارٹی کارکن زبردست نعرے بازی کرتے رہے اور انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…