جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

چیئرمین اینٹی کرپشن اور آئی جی سندھ نئی مشکل میں پھنس گئے ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین اینٹی کرپشن اور آئی جی سندھ کی غیرمشروط معافی مستردکردی اور آئندہ سماعت پر جنوری میں فرد جرم عائدکرنے کا حکم سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ پولیس کے افسران کو خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن پر بھیجنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کس قانون کے تحت انسپکٹرکوایک سال میں16 ویں سے18 ویں گریڈ میں ترقی دی،10 سال تک کوئی ڈیپوٹیشن پر کیسے رہ سکتا ہے،آئی جی سندھ کوسول سروس قوانین کانہیں پتاتواسے یونیفارم میں نہیں ہوناچاہیے،عدالت غیرمشروط معافی قبول نہیں کریگی آپ نے عدالتی حکم نظر اندازکیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عدالت آیندہ سماعت پرآئی جی سندھ،اے آئی جی سٹیبلشمنٹ پرفرد جرم عائدکریگی اور عدالت آیندہ سماعت میں چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ پربھی فرد جرم عائدکریگی۔ سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے فسران کوخلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن پربھیجے سے متعلق کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…