لاہور(آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اورنج ٹرین منصوبے پر شدید احتجاج جاری ہے تو دوسری طرف بیک وقت مختلف مقامات پر منصونہ کے حوالے سے دن رات کام جاری ہے، اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس منصوبہ کی تکمیل جون 2017ءتک مکمل کروانا چاہتے ہیں۔بجلی کی فراہمی کےلئے اورنج ٹرین کےلئے 2 گرڈ سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے جس پر مجموعی طور پر12ارب روپے لاگت آئے گی جس میں اضافہ ممکن ہے ۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابقپانچ لاکھ ”مسافر“روزانہ سفر کریں گے تاہم ٹرین کو بجلی کی فراہمی کےلئے ایک گرڈ سٹیشن شاہ نور اور دوسرا انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب بنایا جائیگا۔