اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم سید فیصل صالح حیات سے رابطہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنانے کی پیشکش کی ہے۔ منظور وٹو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ہزیمت ناک شکست کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے پارٹی کے سابقہ لیڈروں سے رابطہ کررہے ہیں اور ان کا پہلا رابطہ مخدوم سید فیصل حیات سے ہوا ہے۔مخدوم سید فیصل حیات کا مخدوم گروپ جھنگ کے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتا ہے اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کا عہدہ حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے جھنگ کے علاوہ چنیوٹ میں بھی مخدوم گروپ ہی چیئرمین منتخب کرائے گا۔مخدوم فیصل پنجاب میں ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور ایک کرشماتی اور طلسماتی شخصیت رکھتے ہیں پنجاب بھر میں مخدوم فیصل کے لاکھوں مریدین بھی ہیں مخدوم فیصل کے پیپلز پارٹی میں دوبارہ آنے کے بعد پیپلز پارٹی دوبارہ مضبوط بن سکتی ہے مخدوم فیصل کے آنے کے بعد درجنوں دیگر اور پرانے لیڈر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے اور اس حوالے سے مخدوم فیصل صالح حیات سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا موقف نہ مل سکا ۔