کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کراچی کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی جس نے شہریوں کے چہروں پو خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن بھی ہوگئی اور کئی موٹر سائیکل سوار پھسلنے سے زخمی ہوگئے۔موسم اور بارش کا لطف اٹھانے والے شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس کا خوب اظہار کیا اور اپنے اپنے علاقوں کی بھیگی بھیگی تصاویر بھی شیئر کیں۔ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کئی شہری جذباتی بھی نظر آئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں ہونے والی تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔