کراچی(نیوزڈیسک)شازیہ مری مشہور زمانہ ڈگری سکینڈل کی زد میں آگئیں،سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے ۔ عدالت نے 14 جنوری کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت پر درخواست گزار عطا محمد چانڈیو نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کراچی یونیورسٹی سے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری جعل سازی سے نکلوائی۔ڈگری کے اجرا سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا رجسٹر منگوایا جائے۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو 14 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔