لاہور( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں صدر ممنون حسین کے سود بارے بیان کی سی ڈی پیش کی گئی۔درخواست گزار کے وکیل کاموقف ہے کہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیاجس کے بعد وہ آئین کے تحت صدرِ مملکت کے منصب کے لئے نااہل ہو گئے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے صدر کے بیان کاتحریری مواد طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 14دسمبرتک ملتوی کر دی۔