کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ مذاکرات میں پی پی کے سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر ،پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی ، راشد ربانی اور لعل بخش بھٹو جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر نہال ہاشمی، اشتیاق احمد ، خرم بھٹی ، نثار شاہ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں اصولی طور پر طے کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی بلدیاتی ادارے میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ آئندہ ملاقات میں باقی امور باہمی رضامندی اور اتفاق رائے سے طے کرلیئے جائیں گے۔