اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت کی روشنی میں پہلی بار غیر ممالک سے آئے ڈی ورٹیز سے ایف آئی کی جانب سے ائیر پورٹ پر تفتیش کی گئی ¾ انسانی سمگلنگ میں ملوث سات ایجنٹ اور 28 سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ۔اتوار کو وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ڈی پورٹیز کی نشاندہی پر انہیں غیر قانونی طور پر باہر بھیجنے والوں کے خلاف ایک اور کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں اتوار کو پہلی دفعہ غیر ممالک سے آئے ڈی پورٹیز سے ایف آئی اے کی ائر پورٹ پر تفتیش کی گئی جس کی روشنی میں ملتان ، گوجرانوالا، سرگودھا اور شیخوپورہ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے انسانی سمگلنگ میں ملوث سات ایجنٹ اور 28سہولت کار گرفتارواضح رہے کہ ڈی پورٹیز سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر گھناﺅنے کاروبار میں ملوث مزیدافراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے تیز کر دیئے گئے ۔