حافظ آباد(این این آئی)حافظ آباد کی یوسی کوٹ سرور میں الیکشن جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 110افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے نو منتخب وائس چیئرمین سکندر بھٹی سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطا بق یونین کونسل کوٹ سرور سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار برائے چیئرمین احسان اللہ بھٹی کامیاب ہوئے تھے ¾جنکے حامیوں نے گذشتہ رات جیت کی خوشی میں جشن فتح مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی جس پر پولیس تھانہ سکھیکی نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 110افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے نومنتخب وائس چیئرمین سکندر بھٹی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کی حوالات میں بند کردیا ہے۔مقدمہ میں 40 نامزد اور 70 نامعلوم افراد شامل ہیں۔