پشاور (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں (آج) پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا‘ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے دوران بارشوں کے سلسلے کا تیسرا مرحلہ پیر کے روز سے شروع ہوگا‘ بارشوں کے نئے سلسلے میںپشاور ‘کوہاٹ‘ مردان‘ سوات‘ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی اور موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے‘ بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کے بعد بتدریج ختم ہوجائیگا‘ بارشوں کی وجہ سے صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے‘ اتوار کے روز ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: پارہ چنار منفی02، سکردو منفی 01 اور گوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘جبکہ پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔