لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ریحام خان سے طلاق پر سروے میں مختلف حلقوں نے مختلف آرا کااظہار کیا ، گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے جو منتخب اٹھارہ سو سے زائد افراد سے کیاگیا عوام سے پوچھاگیا کہ کیا طلاق کے اس معاملے سے عمران خان کی سیاست پرمثبت اثر پڑے گا؟ منفی اثر پڑے گا یا فرق نہیں آئے گا؟ 57 فیصد افراد کا کہناتھا اس معاملے کاعمران خان کی سیاست پرمنفی اثر پڑیگا ، سولہ فیصد نے کہا کہ مثبت اثر پڑے گا، جبکہ پچیس فیصد کا خیال تھا کہ کوئی اثر نہیں پڑے گا ، دو فیصد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔