پشاور (آن لائن) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر گورنر ہاﺅس کے گیٹ نمبر پانچ کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے باعث گورنر ہاﺅس کے احاطے میں واقع ڈاکخانے سے قومی پرچم بھی ہٹا دیا ہے قومی پرچم کے ساتھ سکیورٹی چیک پوسٹ تھی اس سے قبل سول سیکرٹریٹ ایم پی اے ہاسٹل کے سامنے والے گیٹ کو بھی بند کردیا تھا امن وامان کی صورتحال کے باعث سول سیکرٹریٹ ، گورنر ہاﺅس ، فاٹا سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری محکموں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے ۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماءنہ ہوسکے ۔ گورنر ہاﺅس کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے سٹاف کو ہدایات کی ہے کہ وہ گیٹ نمبر ایک اور دو استعمال کیا کریں گیٹ نمبر پانچ کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیاگیا ہے۔