جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مالی سال 2014-15 کے دوران 10 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) ملک بھر میں مالی سال 2014-15 کے دوران 10 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کئے جانے کا اانکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی سال برائے 15-2014 کے دوران تقسیم کار کمپنیاں بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہیں جس کے باعث بجلی بل ادا نہ کرنے والے صارفین نے کنکشن منقطع ہونے کے باوجودغیرقانونی بجلی استعمال کی۔ قانون کے تحت بجلی نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے بعد ان کے میٹر سمیت تمام آلات متعلقہ تقسیم کار کمپنی میں جمع کروائے جاتے ہیں تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو لیکن تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے ایسا نہیں کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق صرف گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں 9 ارب 19 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں 91 کروڑ سترہ لاکھ روپے سے زائد کی بجلی استعمال کی گئی لیکن اس کا بل وصول نہیں کیا گیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں 14کروڑ41لاکھ روپے سے زائد کی بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی اور اس کے بل وصول نہیں کیے گئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…