لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین نے سپورٹس کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کی ٹیمیں جلد ایک دوسرے ممالک کا دورہ کریگی، چین نے سپورٹس سٹی کے ڈیزائن، تعمیر اور دیگر تکنیکی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔اس بات کا فیصلہ ہفتہ کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور چینی کونسل جنرل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نوجوان ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے، چین کی ریجنل اور نیشنل ٹیمیں اگلے برس پاکستان آکر کھیلیں گی ،چین کے کوچز پاکستان کے کوچز کو تربیت دیں گے۔اس سلسلہ میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، چینی کونسل جنرل نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول پاکستانی قوم کا فخر ہے، سپورٹس کے شعبہ میں بھی بھرپور تعاون کریں گے۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے مہمانوں کو سپورٹس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی کونسل جنرل نے کہا ہے کہ چین اقتصادی راہداری او ردیگر انرجی کے میگا منصوبوں میں تعاون کررہا ہے، چین پاکستان میں انرجی کے شعبہ میں 64 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، چین کی ہاکی ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے گی، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے بہت متاثر کیا ہے،یہ پوری پاکستانی قوم کا فخر ہے۔صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا کے ممالک کیلئے مثال ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے سے ہر شعبہ میں بھرپور تعاون کررہے ہیں، سپورٹس کے شعبہ میں چین کے تجربے سے استعفادہ کریں گے، ہمارے کوچز چین جاکر تربیت حاصل کریں گے اوراگلے برس چین کی مختلف کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کا سپورٹس کے شعبہ کے میدان میں انتہائی بڑا مقام ہے، ہمارے کھلاڑی سپورٹس میں چین کے تجربے سے استعفادہ کرسکیں گے، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور،چین کے ڈپٹی کونسل جنرل وانگ پکس اورکونسل چیئرپرسن زینگ بھی موجود تھے۔چین کے وفدنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم، جمنیزیم ہال کا بھی دورہ کیا، صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود احمد خان کے ساتھ وفد نے لاہور ٹورازم بس کا بھی دورہ کیا اور پنجاب گورنمنٹ کے اقدامات کو سراہا ہے۔
پاکستان اور چین کا سپورٹس کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































