کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھریلوں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر باپ نے 11 ماہ کی بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا، پولیس نے باپ کو حراست میں لے لیا۔سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے 11 ماہ کی بچی کو تشدد کرکے مار ڈالنے کے جرم میں اس کے باپ عمران کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران نے دوران تفتیش اپنے جرم کاعتراف کرلیا ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔دوسری جانب ملزم کا موقف ہے کہ وہ جب کام سے گھر آیا تو اسکی بچی مردہ حالت میں تھی ،اس کی بیوی نفسیاتی مریضہ ہے۔