لندن(نیوزڈیسک) ریحام خان کوان کے قریبی رشتہ داروں نے مشورہ دیاہے کہ وہ اپنے سابق شوہرڈاکٹراعجازسے صلح کرلیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خا ن نے اپنے سابق شوہرڈاکٹراعجازسے رابطہ کیاہے اورنوٹس واپس لینے کافیصلہ کیاہے جس کی تصدیق ڈاکٹراعجازکے وکیل بیرسٹرراشد نے بھی اس رابطے کی تصدیق کی ہے ۔واضح رہے کہ ریحام خان کے سابق شوہرنے ریحام خان پرہرجانے کادعوی کررکھاہے جس کی وجہ سے ان کے قریبی رشتہ داروں نے ان کوڈاکٹراعجازسے رابط کرکے نوٹس واپس لیں ورنہ بہت بڑی مشکل پیداہوجائے گی ۔