واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میںدو روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا لیکن اس تقریب میں ایسی شخصیات بھی تھیں جن کی موجودگی پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد حیران رہ گئے اور تقریب کے دوران بھی چہ میگوئیاں ہوتی رہیں۔اس حوالے سے دی نیوز انٹرنیشنل کے گروپ ایڈیٹر اور سینئر صحافی شاہین صہبائی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے گزشتہ روز دیئے دیئے گئے پیغام میں کہا تھا کہ ’تقریب میں دو لوگوں کو دیکھ کر بے حد حیرانی ہوئی ایک رحمان ملک کے بھائی خالد ملک اور دوسرے عماد زبیری‘۔تاہم اب یہ معمہ حل ہو گیاہے کہ اور شاہین صہبائی کا کہناہے کہ رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کو تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم وہ اپنا سیاسی اور سفارتی اثرو رسوخ استعمال کر کے اندر داخل ہونے میں کامیا ب ہو گئے تھے اور فوجی قیادت کو اس بات کا علم نہیں تھا ۔یاد رہے کہ خالد ملک کا نام ایان ملک کیس میں بار بار سامنے آتارہاہے اور انہوں نے ابتداءمیں ہی معاملے کو دبانے کی بے انتہا کوشش کی تھی۔