گجرات (نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میںپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین79یونین کونسلز میں انتخاب ہوا جس میں شہریوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو منتخب کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں مجموعی طور پر 42آزاد امیدوار چیئرمین کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں ایسی کارکردگی نہیں دکھا سکی ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن 22سیٹیں ،پی ٹی آئی 7اور ق لیگ 4چیئرمین کی سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے ۔سب سے بڑا اپ سیٹ یہ ہوا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے میجر ریٹائرڈ ذوالفقار گوندل کوچیئرمین کی نشست پر شکست ہوئی جوکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے چھوٹے بھائی بھی ہیں ۔منڈی بہاوالدین میں پاکستان مسلم لیگ ق 4سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے جس میں سے دو سیٹیں حلقہ پی پی 118میں آتی ہیں جہاں سے مونس الہیٰ 2013کے انتخاب میں کامیا ب ہوئے تھے،جبکہ سات آزاد امیدوار اسی حلقے میں سے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔