کراچی (نیوزڈیسک) ممتاز قادری کے حق میں کر اچی ،پشا ور ،کو ئٹہ ،میر پور، چا رسدہ، مردان سمیت ملک بھر میںریلیاں نکالی اور دھرنے دیئے گئے اس موقع پر ممتاز قادری کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے عزم کیا گیا۔ کراچی میں تنظیمات اہلسنت کے تحت نورانی چورنگی (نمائش) پر ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ہزاروں عاشقان نے رسول نے ممتاز قادری کے حق میں دھرنا دیا،جس کی قیادت مفتی غلام غوث بغدادی، اویس نورانی، محمد شاہد غوری، سید اشرف اشرفی، محمد حسین لاکھانی، مفتی عابد مبارک، پیر احمد علی شاہ سیفی،عاطف بلو و دیگر کر رہے تھے، غازی ممتاز قادری رہائی تحریک سندھ کے صدر مفتی غلام غوث بغدادی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، دین اسلام پر گامزن افراد کیلئے دنیاوی قانون اور غیر مسلم کے لئے شریعت کا سہارا لینا ملک کے آئین اور شریعت کے منافی عمل ہے ،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر شریعت کے منافی فیصلوں کو بھی قبول نہیں کرینگے، ممتازقادری رہائی کیلئے پر امن احتجاج ،دھرنے جاری رکھے جائیں گے،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما اویس نورانی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے مگر انصاف کا قتل بھی نہیں ہونے دینگے ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے ،حکمران ممتاز قادری کو فوری رہا کریں، پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاکہ ممتاز قادری کی رہائی کی جدوجہد کرنا ہماری مذہبی ،آئینی اور جمہوری حق ہے ،ممتاز قادری کیس کے فیصلے کا سپریم کورٹ نوٹس لےاورکیس کی فل بنچ سماعت کرے،تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، 6گھنٹے سے زائد ممتاز قادری کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا دیا گیا جو پر امن طور پر ممتاز حسین قادری کی فوری کے مطالبے کے ساتھ ختم ہوگیا،دھرنے میں علماء کرام، مشائخ اہلسنت اور عوام کی بڑی تعدا نے شرکت کی