کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی ڈرگئی اورذوالفقارمرزاکے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی قیادت نے بدین کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقا ر مرزا کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے صاحبزادے حسنین مرزا سے استعفیٰ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اگر یہ دونوں رہنماء اسمبلی کی نشستوں سے ازخود مستعفیٰ نہ ہوئے تو ان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا ۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،ڈاکٹر فہمیدہ مرزااور حسنین مرزا کی جانب سے پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی اور مخالف دھڑا بنانے کے بعد اس کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔