اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

یو سی شلبانڈئی میں (ن) لیگ ، اے این پی کے درجنوں افراد نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر (نیوزڈیسک) یوسی شلبانڈئی میں مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں افراد نے جمعیت علماء اسلام (ف )میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں ایک پر وقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء سردار علی خان آف چناڑ نے کہا کہ 22نومبر کا محمود غزنوی کانفرنس بونیر کے سیاسی ماحول کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے۔محبوب قائید مولانا فضل الرحمن کے ایک جھلک کیلئے جے یو آئی کے کارکنان بے تاب ہیں۔آئے روز شمولیتی تقاریب سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بونیر کے غیور عوام نے پرچم نبوی کے سائے تلے ایک ہونے اور علماء کرام کا ساتھ دینے کا عہد کیا ہے۔اپنے محبوب قائید کا والہانہ استقبال کر کے یہ ثابت کریں گے کہ جے یو آئی بونیر میں مضبوط قوت بن چکی ہے۔اس موقع پر محمود خان،بخشا،قیصر خان سمندر شاہ،اور شیرداد کے سارے خاندانوں نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی سے برسوں ناطہ توڑ کر جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تقریب سے یوسی شلبانڈئی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم یونٹ امیر سید غنی شاہ اور اصیل خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔اور نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…