اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات میں جانبدار ی کے ثبوت مانگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلعی انتظامیہ پر جانبداری کا الزام لگایا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کے جانبداری کے الزامات کے ثبوت دیے جائیں،کسی بھی ثبوت کی نشاندہی پر ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔