لاہور(آئی اےن پی) لاہور ہائیکوٹ نے حکومت کو انار کلی میں واقع کپور تھلہ میں میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے بڑا بنچ بنانے کی سفارش کی اور معاونت کےلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کےلئے طلب کرلیا۔ ٹرین منصوبے کی زد میں آنیوالے کپور تھلہ ہاوس انارکلی کے مکینوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تقاضے پورے کیے گیے اور نہ ہی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے این او سی لیا گیا۔ درخواست میں رہائشیوں نے انار کلی میں واقع کپور تھلہ میں میٹرو اورنج لائن رین منصوبے پر کام سے روکنے کی استدعا کی تھی ۔